شیخ رشید 2 بھتیجوں سمیت گرفتار، وکیل کا دعویٰ: پولیس کی تردید

دوستی اور دشمنی دونوں بھرپور نبھائی، چلے کے اثرات ابھی تک ہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے تصدیق کی ہے کہ شیخ رشید کو انکے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اسلام آباد،ٹریل فائیو پر مشکوک بیگ سے اسلحہ اور بارود برآمد

شیخ رشید کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔شیخ رشید کے 2بھتیجوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کی تردید کر دی، راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو نہ گرفتار کیا نہ ہی تحویل میں ہیں۔

 


متعلقہ خبریں