پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچ گیا

پی آئی اے (PIA)

مالی بحران سے دوچار قومی ائیر لائن پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پی آئی اے کے قرض پر سود اور خسارہ برداشت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پی آئی اے نے کمرشل بینکوں سے حکومتی گارنٹی پر 260 ارب قرض لیا ہوا ہے، ائیر لائن کو ایف بی آر کو ایک ارب 25 کروڑ روپے ٹیکس دینا ہے جبکہ  پی آئی اے سول ایوی ایشن کو ماہانہ ایک ارب سے زائد کی ادائیگی نہیں کر رہا۔

شدید مالی بحران کے باوجود برطانیہ میں پی آئی اے عملہ تعینات ، بھاری تنخواہیں مقرر

ذرائع  نے بتایا کہ پی آئی اے کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں، قومی ایئر لائن کا مجموعی خسارہ 740 ارب روپے کے لگ بھگ ہے جس پر نگران وزیرخزانہ نے نجکاری ڈویژن اور پی آئی اے انتظامیہ سے نجکاری پلان مانگ لیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نجکاری فوری عمل میں لائی جانے کی تجویز ہے کیونکہ پی آئی اے کے قرض کا حجم اثاثوں کی مالیت کا 5 گنا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں