راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

Rain

جڑواں شہروں میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان واسا کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 66ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

اسلام آبا د اور راولپنڈی میں واسا کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا کا کہنا تھا کہ ہیوی مشینری و اسٹاف نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، جنوب مشرقی سندھ میں بارش کا امکان

سید پور 33 ملی میٹر، گولڑہ 14 ملی میٹر، بوکڑہ میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پی ایم ڈی 46 ملی میٹر،شمس آباد 39 ملی میٹر اورچکلالہ میں 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق راولپنڈی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ کٹاریاں کے مقام پر 8 فٹ ہے،گوالمنڈی پل پر 5 فٹ پانی کا بہاؤریکارڈ کیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں