بھارتی اداکار ریو کپاڑیا انتقال کرگئے


 نامور بھارتی اداکار ریو کپاڑیا کینسر کے مرض میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق اداکار کے دوست فیصل ملک نے آگاہ کیا کہ ریو کپاڑیا کا انتقال کینسر سے ہوا اور ان کی عمر 66 برس تھی۔

ریو کپاڑیا نے متعدد فلموں اور ٹی وی شوز میں معاون اداکار کا کردار ادا کیا ہے اور حال ہی میں وہ ’میڈ ان ہیون‘ کے سیزن ٹو میں نظر آئے تھے۔

انہوں نے بالی وڈ کی مشہور فلموں دل چاہتا ہے، چکدے انڈیا، ہیپی نیو ایئر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔


متعلقہ خبریں