صدر مملکت کے خط کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

Election Commission

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ کی تجویز پر چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تاحال اجلاس کے وقت کا تعین نہیں کیا۔

ڈیزل ، پٹرول پر فریٹ ایکولائزیشن مارجن میں کمی، مٹی کے تیل پر اضافے کا نوٹیفکیشن

اجلاس میں صدر مملکت کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم بریفنگ اور قانونی ماہرین رائے دیں گے۔

اجلاس میں چاروں ممبران سمیت متعلقہ ونگز بھی شریک ہوں گے۔

 


متعلقہ خبریں