ملک بھر میں 1087 بڑے کرنسی سمگلرز اورحوالہ ہنڈی سنٹرز کی نشاندہی کر لی گئی

Money laundering

اسلام اباد(زاہد گشکوری، ہیڈہم انویسٹی گیشن ٹیم) ملک بھر میں 1087 بڑے کرنسی سمگلرز اورحوالہ ہنڈی سنٹرز کی نشاندہی کی گئی جنہوں نے ہنڈی کے زریعے پچھلے تین سال میں 49 ارب روپے مالیت کی فارن کرنسی سمگل کی.

تفصیلات کے مطابق ایف ائی اے اورحساس ادارے کی پیش رفت رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ57 بڑے حوالہ ہنڈی ڈیلرز یواے ای، افغانستان، بحرین، ایران اور عمان میں مقیم ہیں۔

ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے ریٹس میں کمی ریکارڈ

تین اداروں نے اپنی الگ الگ پیش رفت رپورٹس وزیراعظم سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیں۔

ذرائع کے مطابق رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ درجنوں سرکاری ٹیموں کے پورے ملک میں 480 چھاپے مارے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سات ماہ کے اپریشن میں 6 کروڑ ڈالرز، 15 لاکھ یورو اور10 لاکھ درہم کی کرنسی پکڑی گئی ہے۔

مجموعی طورپر31 ارب روپے کی کرنسی کسٹم حکام، ایف ائی اے اور حساس اداروں نے افغان اورایران بارڈرپر پکڑی ہے۔

افغانستان میں پاکستانی کرنسی پر پابندی لگا دی گئی

ذرائع کے مطابق روان ہفتے 9 لاکھ امریکی ڈالرکراچی اوراسلام اباد ائیرپورٹ سے سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑے گئی ہے۔

ذرائع کیمطابق دو ارب مالیت کی فارن کرنسی پچھلے ہفتے راولپنڈی سے پکڑی گئ ہیں، منی لانڈرنگ اور ڈالرز سمگلنگ کرنے والوں کیخلاف 360 کیس درج ہوئے۔ لاہور، کراچی، اسلام اباد، پشاور اور راولپنڈی میں 41 انکوائریاں شروع کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 39 کرنسی سمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کیس درج،302 مشتبہ کرنسی سمگلنگ کرنے والوں ایف ائی اے کی تحویل میں ہیں۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2600 روپے کمی

جبکہ405 کرنسی سمگلرزکا تعلق پنجاب، 145 بلوچستان، 232 سندھ، 254 کے پی کے اور51 کا تعلق کشمیراور اسلام اباد سے ہے

21 کرنسی سمگلرز کی گرفتاری کیلیے انٹرپول کو لکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں