بھارت کل دوبارہ سے اچھا سکور کر سکتا ہے ، محمد وسیم


  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پاک بھارت میچ کے دوران بارش ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ” پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں محمد وسیم نے کہا ہے کہ میچ کل پر منتقل ہونے سے بھارت کے پاس پلس پوائنٹ ہے وہ کل دوبارہ سے اچھا سکور کر سکتے ہیں۔

بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے بابر اعظم سے بیٹ مانگ لیا

انہوں نے کہا ہے کہ اگر یہ میچ ٹی ٹوئنٹی ہوتا تو پھرصورتحال واضح ہوجاتی کہ انڈیا کا کام بیٹنگ کے بعد ختم ہو چکا ہے لیکن اب انہیں دوبارہ موقع ملے گا کہ وہ اس میں ٹارگٹ کو مزید ایڈ کر سکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ فائدہ پاکستان کو ہو سکتا تھا لیکن کل کا دن اور جو حالات چل رہے ہیں اس میں مجھےکل بھی یہ مشکل سے مکمل ہوتا نظرآرہا ہے۔

ایشیا کپ ، پاک بھارت میچ میں بارش کی پیش گوئی درست نکلی

سابق چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت کا جس دور میں بھی میچ ہوا ، بڑا میچ ہوا ہے، ایشیا کپ میں اسے اتنے غلط طریقے سے آرگنائز کیا گیا کہ میں نے پہلی دفعہ اسٹیڈیم خالی دیکھا ہے۔

پاکستان انڈیا کا میچ بہترین موسم میں چاند پر بھی کرا دیں تو وہاں پر بھی کرائوڈ چلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں