چمن میں سرکاری کوٹے کی چینی مارکیٹ میں آنے کے بعد چینی کی قیمت میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے۔
ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق چمن میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی 170 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ جبکہ پرچون میں قیمت 185 سے 190 روپے کلو تک ہے۔
کوئٹہ میں چینی 230 روپے تک پہنچ گئی ، ذخیرہ اندوزی کے باعث مزید مہنگی ہونے کا خدشہ
ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پرچون دکاندار مہنگے دام خریدی گئی چینی کم قیمت پر فروخت کرنے کو تیار نہیں۔
دوسری جانب لاہور میں چینی 180 سے 195 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ چینی کا سرکاری ریٹ 98 روپے 25 پیسے کلو رکھا گیا ہے۔