دانیال چوہدری کی لندن میں نوازشریف سے اہم ملاقات

Danyal Chaudhry

دانیال چوہدری کی لندن میں نوازشریف سے اہم ملاقات


ن لیگ کے رہنما دانیال چوہدری نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف سے اہم ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ ’’این اے 62راولپنڈی سے الیکشن کیلئے مجھ پر قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا اعتماد باعث اعزاز ہے۔

جلد ہی وہ پاکستان واپس آکر مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے،راولپنڈی سے بھاری اکثریت سے جیت کر ثابت کرینگے یہ شہر مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے۔

زبانی دعووں سے عوام کو بیوقوف بنانے والے اس بار ناکام رہیں گے اور خدمت کرنیوالے ہی انشاء اللہ کامیاب ہونگے،مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کا فریضہ سرانجام دے گی۔

 


متعلقہ خبریں