میرے پاس دنیا کا بہترین فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہے، بابر اعظم

Babar Azam

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہناہے کہ موسم کی وجہ سے پریشانی نہیں، بظاہر لگتا ہے اب بارش نہیں ہوگی۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بطور پروفیشنل کسی بھی کنڈیشن میں کھیلنا آنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہمارا فوکس میچ پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو آرام دیا ہے،بیک ٹو بیک کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہمیں سری لنکا میں کھیلتے ہوئے 2ماہ ہوگئے ہیں،اس لئے کہہ سکتے ہیں کہ قومی ٹیم کو بھارت سے زیادہ اڈوانٹیج ہے۔

قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ کرنے کا امکان

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی پر اعتماد ہے، میرے پاس دنیا کا بہترین فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہے، انہوں نے کہا کہ نسیم،فہیم سمیت دیگر فاسٹ باولر ہمیں میچ جیت کردیتے ہیں۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی کامیابی کا راز ان کا اپنی صلاحیتوں پر یقین ہے، انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ کے لیے 15 یا 18 کھلاڑیوں کا اعلان ایشیا کپ کے بعد کریں گے۔


متعلقہ خبریں