ایم ڈی کیٹ امتحان دو مرحلوں میں لینے کا اعلان

MDCAT exams

ایم ڈی کیٹ امتحان دو مرحلوں میں لینے کا اعلان


نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ امتحان دو مرحلوں میں لینے کا اعلان کر دیاہے۔

یونیورسٹیوں پر بلا اجازت عالمی این جی اوز اور ڈونرز سے رابطے پر پابندی

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ علیحدہ منعقد کیا جائے گا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کو طلبا کی جانب سے درخواست پر کیا گیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کا پاکستانی طلباکیلئے سکالرشپس کا اعلان

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں کے طلبا کے لیے بھی سابقہ سلیبس برقرار رہے گا۔

سیلاب زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں