شاہین آفریدی کی19 ستمبر کو انشاء آفریدی سے شادی طے پا گئی


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی انشاء آفریدی سے شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

فروری 2023ء میں شاہین آفریدی کا شاہد آفریدی کی بیٹی سے نکاح ہوا تھا، شاہد آفریدی کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کی وجہ سے شادی ملتوی کرنا پڑے گی۔

ایشیا کپ، شاہین آفریدی نے ڈی ویلیئرز کو غلط ثابت کر دیا

ایشیا کپ 17 ستمبر 2023ء کو مکمل ہو جائے گا، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شاہین آفریدی اور انشاء آفریدی کی شادی 19 ستمبر کو طے پا گئی ہے۔

ولیمہ 21 ستمبر 2023ء کو اسلام آباد کیا جائے گا، واضح رہے کہ شاہد آفریدی یا شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔


متعلقہ خبریں