ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل کپتان بابراعظم نے بڑا بیان جاری کردیا۔
بابراعظم نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کسی اضافی دباؤ کو محسوس نہیں کررہی، یہ جیت ہمیں مزید اعتماد دے گی جبکہ بھارت کے خلاف بڑے میچ کیلئے بھی تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کو اپنی لائن اَپ میں شامل کیا کیونکہ ہمیں اسپنر کی جگہ ایک اور میڈیم فاسٹ بولر کی ضرورت تھی۔
گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم 10 ستمبر کو اہم معرکے میں بھارت کے مدمقابل آئے گی۔