اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔
ایم پی او آرڈر کے اختیارات سے تجاوز پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ کھلی عدالت میں آپ کے سامنے چارج پڑھا گیا، آپ ٹرائل کے دوران قانونی طور پر اپنا دفاع کر سکتے ہیں۔
ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز نے عدالت میں وضاحتی جواب جمع کرا دیا۔ ڈپٹی کمشنرعرفان نواز میمن نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
توہین الیکشن کمیشن کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم کی کارروائی موخر
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبا د نے کہا کہ عدالت سے غیرمشروط معافی مانگتے ہیں، جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ کیس میں 6 ماہ کی قید ہے، آپ بھی کچھ عرصہ جیل میں رہ لیں، آپ کو بھی معلوم ہو کہ دوسرے کیسے جیل میں رہتے ہیں۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ عدالتی حکم کی توہین کرنا بلکل مقصد نہیں تھا،عدالت نے ایس پی فاروق امجد اور پولیس اہلکارناصر منظور پر بھی فرد جرم عائد کر دی ، ایس پی فاروق امجد اور ایس ایچ او ناصر منظور نے بھی صحت جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے وکیل قیصر امام کو کیس کا پراسیکیوٹر مقرر کر دیا۔