قومی ٹیم آج کولمبو روانہ ہوگی، ایک دن آرام کے بعد ٹریننگ کا آغاز ہوگا


پاکستان کرکٹ ٹیم آج دوپہر 12 بجے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں اپنے بقیہ میچز کھیلنے کیلئے لاہور سے کولمبو روانہ ہوگی۔

ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کیلئے سُپر فور ٹیمیں سری لنکا کے شہر کولمبو پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ  بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں بھی آج لاہور سے کولمبو روانہ ہوں گی۔

تمام میچز بارش کی نذر ہونے پر بھی پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ جائیگا

بھارتی کرکٹ ٹیم پہلے ہی کینڈی سے کولمبو پہنچ چکی تھی جہاں انکے پریکٹس سیشن کا آغاز جاری ہے۔ 10 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا ہوگا جسے دیکھنے کیلئے آدھی سے زیادہ ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم آج سری لنکا پہنچ کر 8 ستمبر کو آرام کرے گی جبکہ 9 ستمبر سے ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔ قومی ٹیم دو دن آرام کے بعد 13 ستمبر کو ٹریننگ کرے گی۔ اس موقع پر ٹیم کا ایک رکن پریس کانفرنس کرے گا۔

پاکستانی ٹیم سپر فور مرحلے کا آخری میچ 14 ستمبر کو کولمبو میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

براڈ کاسٹرز ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں کروانے سے ہچکچا رہے تھے، جے شاہ

کولمبو کے موسم کی بات کی جائے تو اگلے 10 دن تک شہر بھر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے باعث تمام میچز واش آوٹ ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔ اس وقت بھی کولمبو میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں