ریسکیو1122 نے پشاور میں موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈی جی ریسکیو خطیر احمد کا کہنا تھا کہ ایمبولینس موٹر سائیکل سروس ٹریفک جام،سڑک بندش کے دوران خدمات یقینی بنائے گی۔
ڈی جی ریسکیو کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کال پر موٹر سائیکل سروس فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر کام کرے گی، موٹر سائیکل میں بی پی سیٹ، گلوکومیٹر، پلس اکسیمیٹر و نیبولائزر موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل پر ریسکیو1122 ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن موجود ہوگا، مریض یازخمی کو ضرورت کے مطابق موقع پر طبی امداد فراہم کی جائے گی۔
ڈی جی ریسکیو کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سروس کی کامیابی کے ساتھ منصوبے کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سروس سے اب عوام الناس کو گھر کی دہلیز پر خدمات فراہم کریں گے۔