مودی حکومت نے انڈیا کا نام تبدیل کرکے ’بھارت‘ رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے آئین میں انڈیا کا نام تبدیل کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے 18 ستمبر سے 22 ستمبر تک جاری رہنے والے سیشن میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی آئین میں انڈیا کا مطلب بھارت میں ترمیم کی جائے گی اور اس کا نام صرف ’ری پبلک آف بھارت‘ رکھا جائے گا۔
بھارتی فوجی افسر نے اپنی ہی فوج کواربوں روپے کا چونا لگا دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق راشٹریا سوام سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے آئین سے انڈیا کا لفظ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ بی جے پی راجیہ سبھا کے ممبر نریش بنسل نے کہا ہے کہ لفظ انڈیا نوآبادیاتی غلامی کی علامت ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ ملک کے وزیراعظم، صدر اور نائب صدر کو لے جانے والے خصوصی ائیرکرافٹ کا نام بھی بھارت ہے، بھارتی صدر نے جی 20 وفد کے لیے راشٹرپتی بھون سے عشائیے کا دعوت نامہ جاری کیا ہے جس میں پریذیڈنٹ آف انڈیا کی بجائے پریذیڈنٹ آف بھارت لکھا گیا ہے۔
