جے یو آئی پنجاب کے سر پرست مولانا خواجہ سعید انتقال کر گئے

jui

اہم سیاسی شخصیت کی جے یو آئی میں شمولیت


جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سر پرست مولانا خواجہ سعید احمد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم حضرت خواجہ خان محمد کے چھوٹے صاحبزادے تھے۔

آئی ایم ایف شرائط، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے اضافے پر غور

مولانا خواجہ سعید احمد کی نماز جنازہ بعد نماز عصر خانقاہ سراجیہ کندیاں میں ادا کی گئی ۔

جے یو آئی کے سر براہ مولانافضل الرحمان نے وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ سعید احمد کے انتقال کی خبر سے دل غمگین ہو گیا ہے۔

10 مہینوں میں فائیو جی سروسز شروع کر دی جائینگی: ڈاکٹر عمر سیف

جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی وفات سے جمعیت ایک مخلص اور بے لوث رہنما سے محروم ہو گئی ۔

جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولا نا امجد خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی وفات جماعت کے لئے بڑا نقصان ہے۔


متعلقہ خبریں