وہاڑی، مسافرکوسٹرمیں گیس لیکج،14طالبات بےہوش ہو گئیں۔
ریسکیوذرائع کے مطابق وہاڑی ٹبہ سلطان پورمیں مسافرکوسٹرمیں زہریلی گیس لیکج ہونے کی وجہ سے 14طالبات بےہوش ہوگئیں، تمام طالبات بورےوالاسےبہاوالدین زکریایونیورسٹی ملتان جارہی تھیں۔
ذرائع کے مطابق بہوش ہونے والی تمام طالبات کی حالت خطرے سےباہرہے، اطلاع ملنے پرپولیس تھانہ ٹبہ سلطان پورموقع پر پہنچ گئی۔