چینی مزید مہنگی ، مختلف شہروں میں قیمت 200 روپے سے زیادہ ہو گئی

sugar mills

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے چینی میں بھی کڑواہٹ گھول دی۔

بعض شہروں میں چینی کی قیمت 200 روپے سے زیادہ ہو گئی، سب سے زیادہ مہنگی چینی نوشکی میں 220 روپے کلو میں بیچی جا رہی ہے۔ کوئٹہ ، کوہلو، دکی ، واشک اور پشاور میں بھی چینی کے دام 200 روپے کلوتک پہنچ گئے ہیں۔

چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

پنجاب کے مختلف شہروں میں چینی 190 روپے ، کراچی، لاہور ، ملتان سمیت بعض جگہوں پر 180 ، اسلام آباد میں 160 سے 170 اور راولپنڈی میں 190 روپے میں فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں