سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اسپیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ان کیمرہ سماعت کے دوران کہا کہ جیل سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا کہ میرٹ پر جاؤں گا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی استدعا کی جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹرز نے آج درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی مخالفت کی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک کی پہلی خصوصی عدالت اسلام آباد میں قائم
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان اور سلمان صفدر نے درخواست ضمانت پر دلائل دیئے ، سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کے لیے اٹک جیل میں رکاوٹ پیدا نہ کی جائے، اٹک جیل جب بھی گئے تو وکلاء کو ڈیڑھ کلومیٹر پیدل چلنا پڑا۔
ذرائع نے بتایا کہ پراسیکیوٹر نے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر اعتراض اٹھایا۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اٹک جیل میں ٹرائل کیخلاف درخواست دائر ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔