پیٹرول 14.91، ڈیزل18.44 روپے فی لیٹر مہنگا، دونوں کی ٹرپل سنچریاں

پٹرولیم مصنوعات

نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے اورڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لٹراضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 305 روپے36 پیسے،اورڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے84 پیسے فی لٹرہوگئی۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتیں برقراررہیں گی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے سے اوپر چلی گئی ہے۔

نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کرتے ہوئے پیٹرول پر ڈویلپمنٹ لیوی دس روپے بڑھا کر60 روپے فی لیٹرکردی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پرلیوی 50 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں