سندھ ، طلبہ کو جسمانی سزا دینے پر اسکول کی رجسٹریشن معطل ہو گی


محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں جسمانی سزاؤں پر پابندی عائد کر دی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز پروفیسر رفیعہ ملاح نے اس حوالے سے نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق سزاؤں کے حوالے سے والدین کی بہت زیادہ شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔

خیبرپختونخوامحکمہ تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول میں ردوبدل کردیا

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں جسمانی سزا پر پابندی کی شرط ہو گی۔ طلبہ کو جسمانی سزا دی گئی تو اسکول کی رجسٹریشن معطل کی جائے گی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں