آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں آپریشن کے ذریعے ایک خاتون کے دماغ سے 8 سینٹی میٹر لمبا اور زندہ کیڑا نکال دیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 64 سالہ خاتون کو جنوری 2021 میں پیٹ میں درد، اسہال، خشک کھانسی، بخار اور رات کو شدید پسینہ آنے کی وجہ سےہسپتال میں داخل کیا گیا۔
کورونا کی نئی قسم سے متعلق عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا
2022 میں مریض کو کینبرا کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جب اس کی شکایات میں ڈپریشن کی علامات شامل تھیں۔
دماغ کے ایم آر کے بعد خاتون کے دماغی افعال میں غیر معمولی علامات کی تشخیص کے بعد دماغی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کورونا کی نئی قسم سے کوئی خطرہ نہیں، سعودی عرب
آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کو دماغ میں 8 سینٹی میٹر لمبا اور1 ملی میٹرموٹا زندہ کیڑا ملا جسے آپریشن کی مدد سے نکال دیا گیا اورکیڑے کو تحقیق کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔