15 سال بعد پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 2023 کا آغاز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے ہو گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے آغاز پر ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالا گورونگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
ایشیاکپ، 4 ممالک کی ہاں سے بھارت مشکل میں پڑ گیا
تقریب کے دوران گرائونڈ میں پاکستانی رنگ میں رنگےغبارے فضا میں چھوڑے گئے جبکہ ایشیا کپ کی ٹرافی بھی موجود رہی۔
ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلئے پاکستان نے نیپال کیخلاف ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔ سعود شکیل ، وسیم جونیئر اور فہیم اشرف کی جگہ افتخار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھلایا گیا۔