عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

crude oil

خام تیل کی قیمتوں میں بین الاقوامی منڈی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، عالمی میڈیا نے خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا نے امریکا میں ایندھن ذخائر میں کمی اور خلیجی ریاستوں میں ممکنہ سمندری طوفان کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 31 سینٹس بڑھ گئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 85.80 ڈالر ہوگئی۔

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 38 سینٹس یا 0.47 فیصد اضافے کے ساتھ 81.54 ڈالر تک پہنچ گیا، گزشتہ روز دونوں بینچ مارکس میں ایک ڈالر فی بیرل سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔

امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں امریکہ میں خام تیل کے اسٹاک میں تقریباً 11.5 ملین بیرل کی کمی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں