یوکرین کیلئے نئے عسکری امدادی پیکج کا اعلان


واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے لیے نئے عسکری امدادی پیکج کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوکرین کے لیے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو 250 ملین ڈالر کا عسکری امدادی پیکیج دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے امدادی پیکیج میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے آلات بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکے، فلسطین

انٹونی بلنکن نے کہا کہ یوکرین کے لیے اعلان کردہ امدادی پیکج میں بارودی گولے اور چھوٹے ہتھیار بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر حملہ کیا تھا اور امریکہ یوکرین کو اب تک 43 ارب ڈالر سے زائد کی عسکری امداد دے چکا ہے۔


متعلقہ خبریں