پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سینئر نائب صدر رانا جاوید اقبال نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
رانا جاوید قبال نے استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات میں فیصلہ کیا۔ انہوں نے پارٹی پیٹرن ان چیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبد العلیم خان کی قیادت پر بھر پور اعتمادکا اظہار کیا۔
میاں خالد محمود نے کہا کہ ہم سب بہتری کے خواہاں ہیں، انہوں نے رانا جاوید اقبال کو پارٹی مفلر پہنا کر ساتھیوں سمیت خوش آمدید کہا۔
رانا جاوید اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے ویژن پر گامزن ہے، ومئی کا سانحہ دلخراش اور ہر محب وطن کے لئے تکلیف دہ ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اداروں اور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے والے ناکام ہوں گے۔
میاں خالد محمود نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، آئندہ مزید خوشخبریاں ملیں گی ، جہانگیر خان ترین اور عبد العلیم خان کی قیادت میں انشا اللہ ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔