مسلم لیگ ن کے رہنما بلال کیانی نے کہا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ لے کر نواز شریف بجلی سستی کریں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کیا،بجلی ، گیس ، آٹا چینی روٹی سستی ، مہنگائی 47 سال کی کم ترین سطح پر لائے،ترقی کے اس سفر کو چیئرمین پی ٹی آئی پراجیکٹ نے تباہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے انرجی کے شعبے میں ’ری بیسنگ‘ نہیں کی اور بجلی کے شعبے کا گردشی قرض دوگنا کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے 16 ماہ میں گردشی قرض بڑھنے کی رفتار پر قابو پایا۔