پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ انتخابات 90 روز میں ہوتے نظر نہیں آرہے۔
ایک تقریب میں شرکاء سے خطاب کے دوران مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مقررہ مدت میں انتخابات چاہتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں حالت زار سے متعلق اٹارنی جنرل کی رپورٹ سامنے آگئی
انہوں نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں چیئر مین پی ٹی آئی کسی اور جگہ ہوں گے، آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کی سیاست اور چیئر مین پی ٹی آئی الگ الگ ہوں گے، انہوں نے ضد اور تکبر میں اپنا بیڑا غرق کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں رہ لیں گے سمجھوتا نہیں کریں گے، علیمہ خان
انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ سے جس طریقے سے گھر بھیجا وہ صحیح نہیں تھا، پی ٹی آئی اور عمران خان الگ نظر آ رہے ہیں ۔