بجلی کے بلوں میں بھاری اضافہ، عوامی نیشنل پارٹی نے احتجاج کی کال دیدی

اے این پی

 بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی نے کل احتجاج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا ہے کہ ظالمانہ اقدام کے خلاف کل مختلف علاقوں میں احتجاج کئے جائیں گے،  فیول ایڈجسمنٹ اور دیگر سرچارجز کے مد میں عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔

پیپلزپارٹی کا بجلی کےبلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

انکا کہنا تھا کہ مہنگائی کے بدترین طوفان میں عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے، حکمران اور اشرافیہ مفت بجلی کے مزے لے رہی ہیں، مفت بجلی استعمال کرنیوالے اداروں اور افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ایسا ممکن نہیں عام آدمی مشکل میں ہو وزیر اعظم انکے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں، انوار الحق کاکڑ

رہنما اے این پی نے مزید کہا کہ کئی ادارے واپڈا کے نادہندے ہیں، ان سے وصولی کیوں نہیں کی جارہی؟  نٹ ہائیڈل پرافٹ کے مد میں مرکز کے ذمے واجب الادا رقم تک ادا نہیں کی جارہی، اجلاس کرنے، بیانات دینے سے کچھ نہیں ہوگا، عوام کو ریلیف دیا جائے۔


متعلقہ خبریں