استحکام پاکستان پارٹی نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرادی


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر فیصل آباد سید ارسلان ساہی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سید ارسلان ساہی نے ساتھیوں سمیت جنرل سیکرٹری آئی پی پی لاہور ڈویژن میاں خالد محمود سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے جہانگیر ترین اور عبد العلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

جہانگیر ترین نے ایک اور بڑی اہم وکٹ گرا دی

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن فیصل آباد سید ارسلان ساہی کے ہمراہ امانت علی، محمد دانش اور محمود فیضان نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔


متعلقہ خبریں