چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر تنقید کا معاملہ، وزارت قانون کا رد عمل آگیا

اسلام آباد ہائیکورٹ

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کو خبردار کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر موجود وزارتِ قانون کے آفیشل اکاؤنٹ سے چیف جسٹس کیخلاف پوسٹس پر ٹویٹ جاری کی گئی۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں ملکی اداروں پر حملے سے باز رہیں۔

وزارتِ قانون کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر سیاسی جماعت کا سوشل میڈیا پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

توشہ خانہ کیس، یہ ایک شخص کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے حال ہی میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق پر تنقید کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ چیف جسٹس کا ہر فیصلہ پہلے فیصلے سے متصادم ہوتا ہے، ان فیصلوں سے حکومت کو فائدہ ہوتا ہے۔

چیف جسٹس پر کی جانے والی تنقید کے بعد قانونی ماہرین نے اسے عدلیہ کو زیر کرنے اور پریشر ڈالنے کا گھناؤنا ہتھکنڈا قرار دیا تھا۔

https://twitter.com/molawjustice201/status/1695690858274976112


متعلقہ خبریں