لاہور میں توانائی کی بچت کیلئے ضلعی انتظامیہ نے بازاروں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس پیر تا جمعرات رات 11 بجے تک کھل سکیں گی جبکہ جمعہ تا اتوار رات 12 بجے تک کھلنے کی اجازت ہوگی۔
اشیائے خور و نوش کی ہوم ڈلیوری کے اوقات رات 12 بجکر 30 منٹ تک مقرر کیے گئے ہیں۔
کمرشل و ہول سیل مارکیٹ ہفتے سے پیر رات 10 بجے تک کھلی رہ سکیں گی جبکہ اتوار کو کمرشل مارکیٹس کے اوقات کار دن 2 بجے سے رات 10 بجے تک ہوں گے۔
میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ملک شاپس، تندور اور پنکچر والی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔