تیل اور گیس کی مقامی پیداوار میں معمولی کمی

آئل ریفائنری سرمایہ کاری

ملک میں تیل اورگیس کی مقامی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 16 اگست کے ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار70146 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.5 فیصدکم ہے،

پیوستہ ہفتہ میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار70513 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح 16 اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3311 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.5 فیصدکم ہے،

پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3328 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق 16 اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32846 بیرل ، پی پی ایل 11711 بیرل، پی اوایل 5084 بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار985 بیرل ریکارڈکی گئی،

اسی طرح 16 اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار712 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 657، پی اوایل 66 اور ماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار926 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔


متعلقہ خبریں