ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ، پاک بھارت فائنل آج ہو گا


برمنگھم: ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ میں پاکستان اور بھارت کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ورلڈ بلائنڈ گیمز کے کرکٹ مقابلے جاری ہیں جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل آج شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

بھارت نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ پاکستان راؤنڈ میچ میں بھارت کو شکست دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، بی سی سی آئی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

پاکستانی ٹیم نے ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور تمام راؤنڈ میچز جیت کر براہ راست فائنل میں پہنچ گئی۔ پاکستانی ٹیم نے راؤنڈ میچز میں بھارت، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور سری لنکا کو شکست دی۔


متعلقہ خبریں