راکھی ساونت عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ المکرمہ روانہ

rakhi sawant

راکھی ساونت عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ المکرمہ روانہ


اسلام قبول کرنیوالی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ المکرمہ روانہ ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ ایک جہاز میں بیٹھی ہیں۔

اداکارہ نے حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ وہ پہلی مرتبہ عمرہ پر جانے کے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔

اپنے دوست سے شادی کی افواہیں ،علی سیٹھی نے خاموشی توڑ دی

راکھی ساونت کو ویڈیو پیغام میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ عمرہ ادائیگی کیلئے جارہی ہیں، ان کا بلاوا آگیا ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔

اس موقع پر اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کیلئے دعائیں کریں جبکہ عمرہ کے دوران ہر ایک کیلئے دعا کریں گی۔


متعلقہ خبریں