چیئرمین پی ٹی آئی کیس میں بشریٰ بی بی نے بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

Bushra BiBi

چیئرمین پی ٹی آئی کیس میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنا بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔

بشریٰ بی بی نے اپنے بیان حلفی میں کہا کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

بیان حلفی میں ان کا کہنا تھا کہ تاخیر کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی سے 22اگست کو اٹک جیل میں ملاقات ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں، بیان حلفی میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آئین اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کے لیے پرعزم ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت خراب ہو رہی ہے اوران کا وزن بھی کم ہوا ہے، بیان حلفی میں مزید کہا کہ 70سالہ شخص کی گرتی صحت ان کی زندگی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔


متعلقہ خبریں