امریکی صدر جوبائیڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت کے پیچھے روسی صدر پیوٹن کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔
صحافیوں نے امریکی صدر سے ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن کی ہلاکت سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ روس میں اکثر معاملات کے پیچھے صدر پوٹن کا ہاتھ ہی ہوتا ہے تاہم مجھے اس حوالے سے کوئی حتمی معلومات نہیں۔
امریکی صدرجوبائیڈن کوٹک ٹاک پرپابندی لگانےکااختیارمل گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کو ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت کی خبر پر بریفنگ بھی دی گئی۔
دوسری جانب امریکی حکام نے کہا ہے کہ اگر ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت درست ہے تو امریکا کو اس بات پر بالکل بھی حیرانی نہیں ہو گی۔