جاوید آفریدی کا چیئرلفٹ واقعے کے ہیرو کیلئے نوکری اور انعام کا اعلان

JAVED AFRIDI

پشاور زلمی کے مالک اور ہائر گروپ آف کمپنیز کے سی ای او جاوید آفریدی نے بٹگرام کے چیئرلفٹ واقعے کے ہیرو کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے چیئرلفٹ واقعے کے ہیرو کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘چیئرلفٹ واقعے کے ہیرو نے مشکل حالات میں جو ہمت اور بہادری دکھائی وہ سب کیلئے مثال ہے’۔

جاوید آفریدی کی طرف سے بٹگرام چئیر لفٹ واقعے کے ہیرو کیلئے نوکری اور انعام کا اعلان بھی کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بٹگرام کی تحصیل آلائی میں پاشتو جھنگڑی چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی تھی، لفٹ میں اسکول کے 8 بچے اور 2 اساتذہ موجود تھے۔ صبح 7 بجے کے وقت چیئرلفٹ کے ذریعے بچے اسکول جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی تھی۔

پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم کو آرمی ایوی ایشن نے مکمل تکنیکی مدد فراہم کی جس کے باعث آپریشن کی کامیابی ممکن ہوسکی اور تمام افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ اس موقع پر مقامی افراد کی طرف سے بھی آپریشن میں تعاون کیا گیا۔


متعلقہ خبریں