اسلام آباد، بالائی پنجاب سمیت مختلف مقامات پر بارش کا امکان

Rain

اسلام آباد، راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے بعد راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، بالائی پنجاب، خطہپوٹھوہار، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

بٹگرام چیئر لفٹ حادثہ، متعدد اضلاع میں درجنوں چیئر لفٹس بند کر دی گئیں

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، میانوالی،لاہور، شیخوپورہ، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس دوران خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ،نارووال، لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے،محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔


متعلقہ خبریں