اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)نومئی افواج پاکستان کی تنصیبات پر حملہ کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تحریک انصاف کے چیرمین سے اس ہفتے اٹک جیل میں تحقیقات کرے گی۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے عمران خان سے تحقیقات کی اجازت دے دی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ڈی ائی جی انویسٹگیشن کی درخواست قبول کرلی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی القادر سے توشہ خانہ تک اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں،نوازشریف
پنجاب پولیس کی انوسٹیگیشن ٹیم نے اٹک جیل میں تحریک انصاف کے چیرمین سے تحقیقات اور گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔