بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری


نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم کے بعد بجلی بم گرادیا، بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی مظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔ بجلی سہ ماہی ایڈجسٹمنت کے تحت مہنگی کی گئی  ہے۔

بجلی کے بل جمع نہ کرائیں ، آزاد کشمیر کی مساجد میں اعلانات

نیپرا کے مطابق تقسیم کار کمپنیز کے موجودہ ڈھانچے میں صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔

نیپرا بجلی مہنگی کرنے سے متعلق سماعت کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔ حتمی فیصلہ اور نوٹیفکیسن وفاقی حکومت جاری کرے گی۔


متعلقہ خبریں