اسلام آباد میں 6 بسیں آگ لگنے سے مکمل طور پر جل گئیں۔
بسیں جلنے کا واقعہ سیکٹر آئی الیون میں سبزی منڈی کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق نیٹکو کی ناکارہ بسیں کافی عرصے سے پیٹرول پمپ کے پاس کھڑی تھیں۔
کراچی: نظارت خانے میں آتشزدگی،کیسز میں ضبط موٹر سائیکل ، رکشے اور گاڑیاں جل گئیں
ریسکیو ٹیموں نے بسوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا تاہم 6 بسیں مکمل طور پر جل گئیں۔ پولیس کے مطابق بسوں میں بظاہر آگ بجلی کے تاروں میں شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔