پولیس کی جانب سے بٹگرام میں گزشتہ روز ہونے والے افسوسناک حادثے کے بعد چیئرلفٹ کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق بٹگرام چیئرلفٹ کے مالک کو حادثے کے ایک روز بعد ہی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مقامی تھانہ بھننہ پولیس کی جانب سے چیئرلفٹ مالک کو حراست میں لیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے چیئر لفٹ کنٹرول روم کو بھی تالے لگا دیے ہیں۔ نجی چیئر لفٹ مالک کو حراست میں لینے کے بعد پولیس کی طرف سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت حرکت میں آگئی، کمرشل اور رہائشی چیئرلفٹس کے معائنے کا حکم
خیال رہے کہ گزشتہ روز بٹگرام کی تحصیل آلائی میں پاشتو جھنگڑی چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی تھی، لفٹ میں اسکول کے 8 بچے اور 2 اساتذہ موجود تھے۔ صبح 7 بجے کے وقت چیئرلفٹ کے ذریعے بچے اسکول جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی تھی۔
پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم کو آرمی ایوی ایشن نے مکمل تکنیکی مدد فراہم کی جس کے باعث آپریشن کی کامیابی ممکن ہوسکی اور تمام افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔