آئی فون کے پرانے ماڈلز کی رجسٹریشن فیس میں کمی

PTA پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ آئی فون کے پرانے ماڈلز کی رجسٹریشن فیس میں کمی کر دی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے حال ہی میں ایپل کے اسمارٹ فونز پر ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پی ٹی اے نے رجسٹریشن فیس کی مد میں آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس پر ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے آئی فون 8 کی پاسپورٹ پر رجسٹریشن فیس 56 ہزار622 روپے سے کم کر کے 38 ہزار ,922 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ شناختی کارڈ پر 67 ہزار 784 روپے سے کم کر کے 48 ہزار 314 روپے کر دی گئی ہے۔

پی ٹی اے نے آئی فون 8 پلس کی رجسٹریشن فیس میں بھی کمی کر دی ہے، پاسپورٹ پر آئی فون 8 پلس کی رجسٹریشن فیس 58 ہزار 651 روپے سے کم کر کے 40 ہزار 951 روپے کر دی گئی ہے، شناختی کارڈ پر آئی فون 8 پلس کی رجسٹریشن فیس 70 ہزار 16 روپے سے کم کر کے 50 ہزار 546 روپے کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں