جولائی میں ڈیزل کی فروخت میں کمی اور پٹرول کی فروخت میں معمولی اضافہ ہوا۔
پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی کے دوران خام تیل کی درآمد 32 فیصد کمی سے 5لاکھ 6 ہزار ٹن سے زائد رہی جس میں سے لگ بھگ 78 ہزارٹن خام تیل سینر جیکو ریفائنری کی سنگل پوائنٹ مورنگ پر اتارا گیا.
درآمدی پابندیوں میں نرمی ،پاکستانی روپیہ ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا
جون میں 7 لاکھ 40 ہزارٹن خام تیل درآمد کیا گیا تھا جس میں سے 91 ہزارٹن خام تیل سنگل پوائنٹ مورنگ پر درآمد کیا گیا تھا۔
ملک میں ڈیزل کی فروخت میں کمی اور ریفائنریوں کے پاس موجود سٹاکس کے باعث خام تیل کی درآمد میں کمی رہی۔
دوران ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان
جولائی میں پٹرول کی درآمد 2 فیصد کمی سے 4لاکھ 19 ہزارٹن سے زائد رہی جبکہ جون میں 4لاکھ 29 ہزارٹن پٹرول در آمد کیا گیا تھا۔ جولائی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل درآمد نہیں کیا گیا۔