بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد کو 11 گھنٹے گزر گئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرلفٹ کی رسیاں ٹوٹنے سے بچوں سمیت 8 افراد نو سو فٹ کی بلندی پر مدد کے طلب گار ہیں، پاک فوج کا پھنسے افراد کو ریسکیو کا آپریشن جاری ہے۔
امریکہ، یورپ میں گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان
محکمہ موسمیات نے بٹگرام کے موسم کی صورتحال سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق بٹگرام میں رات کے وقت بارش کا 30 فیصد تک امکان ہے،رات 8 بجے 45 فیصد جبکہ 10 بجے تک بارش کا امکان 60 فیصد بڑھ جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بٹگرام میں اس وقت مطلع جزوی ابرآلود ہے۔