خیبرپختونخوا کے علاقے بٹگرام میں پیش آنے والے چیئرلفٹ کے واقعے پر پاک فوج کا ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کے لیے پہنچ گیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں جیسے ہی پاک فوج کا ریسکیو ہیلی کاپٹر لفٹ کے قریب پہنچا تو ڈولی نے ہلنا شروع کر دیا۔ جس سے ڈولی کے غیر متوازن ہونے کا خدشہ ہے۔
بٹگرام، چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، 8 بچوں اور 2 اساتذہ کی زندگیاں داؤ پر
اطلاعات کے مطابق ریسکیو آپریشن کی باقی آپشنز جس میں ایس ایس جی ٹیم کا سلنگ آپریشن، روپ لیڈر وغیرہ کا استعمال زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی رسکی آپریشن ہے جس میں پاک آرمی کے ٹروپس مکمل جان فشانی سے حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں پاک آرمی ایس ایس جی ٹروپس کے ساتھ ساتھ، پاک آرمی ایوییشن اور پاکستان ائیر فورس کے ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔