پنجاب کے تمام بورڈز نے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا

punjab govt

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا۔

راولپنڈی بورڈ میں ایک لاکھ 26 ہزار 142 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 63 ہزار 686 امیدوار کامیاب اور 62 ہزار 456 فیل ہوئے ، جبکہ 2 ہزار 52 امیدوار غیر حاضر رہے۔

میٹرک کے نتائج: تمام پوزیشنز لڑکیاں لے اڑیں

لاہور بورڈ کے نویں جماعت کے سالانہ امتحان میں 2 لاکھ 95 ہزار 121 امیدواروں نے حصہ لیا جس کا کامیابی کا تناسب 49 اعشاریہ 60 فیصد رہا، امتحانی نتائج بورڈز کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دئیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں طلباء و طالبات اپنا رول نمبر 80029 پر بھیج کر بھی امتحانی نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں